میرے پاس لوٹ آۓ غم زندگی سے کہنا کہ کسی کو نہ ستاۓ میرے پاس لوٹ آۓ ۔ یہ زمیں میری نہیں ہے یہ جہاں میرا نہیں ہے میرا کوئی یاں نہیں ہے مجھے چھوڑ کر نہ جائے غم زندگی سے کہنا میرے پاس لوٹ آۓ ۔ کسی سے نہیں کہا ہے جو ستم ہوا سہا ہے جو ملا وہ بےوفا ہے تو میرا ہے سب پراۓ غم زندگی سے کہنا کہ نہ اور آزماۓ میرے پاس لوٹ آۓ ۔ جو یہ رات ڈھل گئی تو جو یہ رت بدل گئی تو میری جاں نکل گئی تو کوئی ہو جا لاش اٹھاۓ غم زندگی سے کہنا کہ یہ فرض بھی نبھاۓ میرے پاس لوٹ آۓ ۔ ماہ رخ زیدی…
Follow Us